لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے بھائی کی شوگر مل کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 12:36

لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے بھائی کی شوگر مل کی منتقلی کو غیر قانونی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء): لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی کی شوگر مل کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کی شوگر مل کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر محفوظ فیصلہ آج لاہور ہائیکورٹ جسٹس عائشہ اے ملک نے سنا دیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری شوگر مل کو دوسرے ضلع رحیم یار خان منتقل کیا گیا جس کا مقصد درخواست گزار کی شوگر مل کو نقصان پہنچانا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ کسی بھی شوگر مل کو دوسرے ضلع میں منتقل نہیں کیا جا سکتا ۔عباس شریف کی شوگر مل کی رحیم یار خان منتقلی کی گئی جو کہ غیر قانونی ہے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے شوگر مل کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں جاری کیے گئے تمام حکومتی احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔