پاکستانی اداکارہ ماہر خان کو فلم رئیس سے نکالے جانے کا امکان ، بھارتی میڈیا کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 12:29

پاکستانی اداکارہ ماہر خان کو فلم رئیس سے نکالے جانے کا امکان ، بھارتی ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : اڑی حملے کے بعد ہی سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی ایک دم سے زور پکڑ گئی ہے۔ جس کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کو پاکستان مخالف زہر اگلنے میں کافی حد تک آسانی ہو گئی ہے۔ پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں سے نکالنے اور بھارت چھوڑ جانے سے متعلق بھی کئی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں جس کے بعد اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی بالی وڈ کنگ کے ساتھ آنے والی فلم رئیس سے نکال دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کی جگہ فلم میں کسی اور اداکارہ کو لانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ڈی این اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کو رئیس فلم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک بہت ہی افسوسناک اور دردناک فیصلہ تھا۔ لیکن گذشتہ کچھ ماہ سے ماہرہ خان کو فلم سے باہر کرنے کا دباؤ بڑھتا ہی چلا گیا۔ لوگوں نے دبئی میں شوٹنگ سے متعلق تمام تر تجاویز پیش کیں لیکن کچھ قابل عمل نہیں ہو سکا۔ جس کے بعد اب ماہرہ خان کو بد قسمتی سے اس فلم سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :