9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی

پیر 10 اکتوبر 2016 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبال فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔۔

متعلقہ عنوان :