سرجیکل سٹرائیک کے شواہد سامنے لائے تو جنگ چھڑ سکتی ہے ٬ بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

پیر 10 اکتوبر 2016 12:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے شواہد دنیا کے سامنے لانے سے پھر انکار کر دیا۔ بھارتی ٹی وی نے اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے پاس سرجیکل سٹرائیک کے تمام شواہد موجود ہیں مگر وہ مصلحت کے تحت ان ثبوتوں کو دنیا کے سامنے نہیں لائے گا۔اس حوالے سے بھارتی ٹی وی نے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ اگر سرجیکل سٹرائیک کے شواہد سامنے لائے گئے تو دونوں ایٹمی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور جنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو منظرعام پر لائی گئی تو دنیا اسے بھارت کی غلطی تسلیم کر ے گی اور یہ تاثر جنم لے گا کہ بھارت پاکستان کے سامنے جواب دہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اڑی واقعہ کے بعد بھارتی سیاسی قیادت نے فوج کو کنٹرول لائن عبور کرنے کی اجازت دی۔ بھارت نے جنوبی ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کے باوجود سرجیکل سٹرائیک کے بارے میں آپریشن مکمل ہونے تک کسی کو بھی نہ بتایا۔بھارتی ٹی وی نے ایک نیا شوشہ بھی چھوڑا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ ڈھائی سو کلومیٹر تک دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کئے۔۔

متعلقہ عنوان :