وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دائر کر دی

الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت رکن کی نا اہلی سے متعلق فیصلے کا اختیار نہیں۔ درخواست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 12:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نوا زشریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں براہ راست ریفرنس دائر کیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 کے تحت رکن کی نا اہلی سے متعلق فیصلے کا اختیار نہیں ہے۔ آرٹیکل 225 کے تحت کسی بھی رکن کی نا اہلی کے لیے الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت رکن کا انتخاب الیکشن پٹیشن کے علاوہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ جبکہ آئین کے تحت اسپیکر کسی رکن کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس ارسال کرسکتا ہے۔