قیام امن کے لیے عوام انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے٬ ڈاکٹر عارف

پیر 10 اکتوبر 2016 12:10

پشاور۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے پشاور سمیت صوبہ بھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران عوام کی جان ومال کی حفاظت اور شرپسند عناصر کی ملک دشمن سرگرمیوںکو ناکام بنانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہوکر کڑی نظر رکھیں‘ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمدعارف خان نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں امن بھائی چارے اور اتفاق کا درس دیتاہے ٬جس میں ہمیں ہرقسم کی تخریبی سرگرمیوں سے بچنا چاہئے اور ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشاندہی میں مدد کرنی چاہیے‘ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جسے ناکام بنانا چاہیے ‘ عوام بازاروں ‘گلیوں ‘کوچوں ‘شاہراہوں اور دیگر حساس مقامات پر مشتبہ اشیاء اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں جن کے بارے میں مقامی پولیس یا 15پر اطلاع کرکے حب الوطنی کامظاہرہ کریں تاکہ قیمتی جانی ومالی نقصانات سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :