کامیاب انسان بنانے میں علمی مراکز کا بڑا ہاتھ ہوتاہے٬ محمد اظہر

پیر 10 اکتوبر 2016 12:10

پشاور۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)قرطبہ یونیورسٹی پشاور کیمپس کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد پروفیسر عبدالعزیز خان نیازی ہال میں کیاگیا‘ جس میں کثیرتعدادمیں اساتذء طلباء وطالبات ‘والدین اور معاشرے کی اہم شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرطبہ یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اظہر خان نیازی نے کہاکہ پیدائش سے لے کر اپنے قدموں پر کھڑے ہونے تک ہر بچہ ماں باپ اور اساتذہ کی رہنمائی کا طلب گار رہتاہے ایک کامیاب انسان بنانے میں علمی مراکز کا بڑا ہاتھ ہوتاہے ‘ اساتذہ کرام کے کندوں پر نسلوں کی پرورش کی بھاری ذمہ داری سے انکار ممکن نہیں۔