تعلیم کے فروغ میں نجی اداروں کا مسلمہ کردار ہے٬ایوب خان

پیر 10 اکتوبر 2016 12:10

پشاور۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پشاور سائنس کالج کے ڈائریکٹر ایوب خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی شعبہ تعلیم میں اہم کلیدی رول ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پشاور سائنس کالج کے ڈائریکٹر ایوب خان نے ان خیالات کااظہارایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ شعبہ تعلیم میں انقلاب لانے کیلئے یو این ڈی پی سے معاہدہ کرکے پہلی مرتبہ پشاور سائنس کالج میں طلباء وطالبات کیلئے داخلہ سمیت مختلف فیسوں کے بجائے صرف 1200روپے ماہانہ فیس لی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :