اسلام آباد بندکرنے کا فیصلہ بیس کروڑ عوام سے ان کی حق رائے دہی چھیننے کے مترادف ہوگا‘ ناصر موسیٰ زئی

پیر 10 اکتوبر 2016 12:10

پشاور۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری ناصر موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد بندکرنے کا فیصلہ بیس کروڑ عوام سے ان کی حق رائے دہی چھیننے کے مترادف ہوگا‘ ان خیالات کااظہار پشاور کے مضافاتی علاقہ متنی میں ایک جلسے سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس اور میٹرو ٹرین پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی چیئرمین نے نہ تو پشاور کی عوام کو میٹرو جیسے منصوبے دیئے اور نہ ہی ان کی حکومت تعلیم او صحت کے شعبوں میں کوئی بڑی تبدیلی لاسکی۔

متعلقہ عنوان :