یوم عاشور؛ جڑواں شہروں میں ماچس اور لائٹر جلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 12:05

یوم عاشور؛ جڑواں شہروں میں ماچس اور لائٹر جلانے پر بھی پابندی عائد ..

اسلام آباد/ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء): یوم عاشور کے موقع پر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں لائٹر اور ماچس جلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد ماچس اور لائٹر جلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ علاوہ ازیں جلوسوں کے راستوں میں ایک کلو میٹر کے احاطے تک کسی بھی قسم کی پارکنگ کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔