عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی عوام تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات

پی ٹی آئی کے دھرنے اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 11:55

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے لندن میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پی ٹی آئی کے دھرنے اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھرنے میں شرکت سے متعلق طاہر القادری نے شیخ رشید کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ جس پر شیخ رشید نے طاہر القادری کو پی ٹی آئی کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی تجویز دی۔

متعلقہ عنوان :