ملتان میں سیلنڈر پھٹنے سے سات دکانیں جل کر خاکتسر ہو گئیں

پیر 10 اکتوبر 2016 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ملتان میں سیلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں سات دکانیں جل کر خاکتسر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیر کی صبح ملتان کے نواحی علاقے علی ٹائون میں سیتل ماڑی مارکیٹ میں سیلنڈرز کی دکان میں ناقص سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سات دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر بریگیڈ کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا اور دیگر سیلنڈروں سے مذید گیس لیکج کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔ آتشردگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :