پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ مینٹل ہیلتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہر سال 10 اکتوبر کو مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد ذہنی اور دماغی امراض کی روک تھام اور اس سے متعلق لوگوں کو اگاہی دینا ہے ۔

پاکستان سائیکائٹرک سوسائٹی کے مطابق ملک میں 50 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 80 فیصد آبادی کسی نہ کسی نفسیاتی یا ذہنی مرض کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کے مطابق قدرتی آفات٬ دہشت گردی ٬ غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل ذہنی امراض کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ماہرین کے مطابق خیبر پختو نخوا اور قبائلی علاقوں کے بیشتر بچے خوف کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

پاکستان سائکائٹرک سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 33 فیصد لوگ ذہنی پریشانی اور ڈپریشن٬ 4 فیصد لوگ وہم جبکہ 3 فیصد بے جا خوف کی بیماری میں مبتلا ہیںجس کے علاج کے لئے صرف 450 نفسیاتی ماہرین دستیاب ہیں۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے پاکستان سائکائٹرک سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں ریلیوں اور سمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :