Live Updates

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی رہنماوں‌ سے ملنے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 11:49

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی رہنماوں‌ ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ ترجمان منہاج القرآن کے مطابق طاہر القادری نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے لندن میں ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ طاہر القادری لندن سے اچانک کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ طاہر القادری 21 اکتوبر کو لندن میں وطن واپسی کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ 21 اکتوبر کو لندن میں طاہر القادری قصاص تحریک کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور چودھری سرور طاہر القادری سے ملاقات کرنے کے لیے گذشتہ روز ہی لندن روانہ ہوئے تھے ، چونکہ طاہر القادری نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات سے صاف انکار کر دیا ہے لہٰذا اب پی ٹی آئی رہنماؤں جہانگیر خان ترین اور چودھری سرور کا یہ دورہ ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات