قصور10محرم کو ڈبل سواری پرپابندی عائد

پیر 10 اکتوبر 2016 11:40

قصور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)ڈی سی اوقصورعمارہ خان نے یوم عاشورہ کے موقع پر دفعہ144کے تحت 9 اور10محرم الحرام کوضلع بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھرمیں امن و امان کی فضاء برقراررکھنے کیلئے 9اور10محرم الحرام کو پابندی لگائی ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق پاک فوج‘ پولیس‘صحافیوں اور 12سال سے کم عمربچوں پرنہیں ہوگا۔