حکومت اور پاک فوج کی بدولت پاکستان ترقی کررہاہے٬میاں وسیم اخترشیخ

پیر 10 اکتوبر 2016 11:40

قصور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) حکومت اور پاک فوج کی بدولت پاکستان معاشی طورپر ترقی کررہاہے‘اپوزیشن جماعتوں کو اس ترقی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاہے٬ پوری قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوںگے اورپاک فوج کے ساتھ شا نہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :