نیپ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹسز جاری رک دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : لاہور ہائیکورٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیپ کے 20 سے میں سے محض 8 نکات پر عملدرآمد کیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے باقی 12 نکات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود نیپ پر عملدرآمد کے احکامات نہیں دئے گئے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :