وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر درخواستیں خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 11:16

وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر درخواستیں خارج کرنے کی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر دائر درخواستوں کو خارج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے درخواست اپنے وکیل سلمان بٹ کے ذریعے دائر کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو پانامہ لیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ان درخواستوں میں عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔