نواز شریف کی ہٹ دھرمی سے پانامہ لیکس کا معاملہ التوا کا شکار ہے ۔ نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 11:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ نوازشریف کی ہٹ دھرمی کے سبب التوا کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر گذشتہ 6 ماہ سے عوام کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پانامہ لیکس کے معاملے کو مزید طول پکڑنے نہ دیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف پٹیشن کو بھی جلد نمٹایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف نہ ملے تو نفرتیں پھیلتی ہیں۔ حکومتی رویے سے صاف ظاہر ہے کہ وہ پانامہ لیکس پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اخلاقی طور پر نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہے۔