وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

کشمیر کاز کے لیے پر عزم ہیں، کشمیر کاز میری ذاتی کمٹمنٹ ہے ، برہان وانی فریڈم فائٹر اور کشمیریوں کا فخر تھا، کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں‌کی حمایت سے نہیں روک سکتی ، مودی غلط سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی سے کشمیریوں کی جنگ آزادی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 11:08

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پارٹی امور، ملک اور خطے کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ اجلاس میں حکومتی کارکردگی پر بھی بات کی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پر عزم ہیں، کوئی طاقت کشمیریوں‌کی حمایت سے نہیں روک سکتی۔

وزیراعظم نوا زشریف نے کہا کہ کشمیر کاز میری ذاتی کمٹمنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی ایک فریڈم فائٹر اور کشمیریوں کا فخر تھا، برہان وانی سے فریڈم فائٹر ہونے کا اعزاز کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی غلط سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی سے کشمیریوں کی جنگ آزادی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گذشتہ تین سالوں میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ۔ کراچی آپریشن تمام فریقین کی مشاورت سے شروع کیا گیا جس کے اب مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی بحران کا بھی سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ 2018ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سی پیک منصوبے پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس سے صوبہ بلوچستان سمیت خطے بھر کو فائدہ ہو گا۔ ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ ہم ملک کو درپیش مسائل اور چینلجز سے نمٹنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔سماجی شعبے کی ترقی کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔