عجمان:خوفناک ٹریفک حادثے میں سات افراد شدید زخمی

پیر 10 اکتوبر 2016 10:27

عجمان:خوفناک ٹریفک حادثے میں سات افراد شدید زخمی

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): عجمان کے الکویتی روڈ چوراہے النمیعیہ کے علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والی شدید ٹکر سے سات افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے شکا ر بننے والی کار ٹکرانے کے بعد ایک دکان سے جا ٹکرائی ۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس کا کہناہے کہ حادثہ صرف تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی پابند نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ میجر سیف عبداللہ ڈپٹی ٹریفک پولیس ایند پیٹرول کا کہناہے کہ حادثے کی وجہ بننے والے ڈرائیور کی کار فاسٹ لین پر تیز رفتاری کے ساتھ جا رہا تھا ۔ لیکن جب وہ الکویتی چوراہے کے قریب دوسری کار سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔