دبئی: ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اب صرف آن لائن ہی کی جائے گی: آر ٹی اے

پیر 10 اکتوبر 2016 10:27

دبئی: ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اب صرف آن لائن ہی کی جائے گی: آر ٹی اے

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) ترجمان کے کے مطابق اگلے ماہ کے آخر تک ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید صرف آن لائن ہی کی جا سکے گی ۔ آرٹی اے کے ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اس کا مقصد حکومت کے سمارٹ سٹی بنانے کے ویژن کو بڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے حکام کا کہناتھا کہ آرٹی اے نے اپنی زیادہ تر سہولیات سمارٹ ایپس ، کسٹمر سروس سنٹر، سمارٹ کیاسک ، آر ٹی اے کال سنٹر 8009090 اور ویب سائٹ WWW.rta.aeپر منتقل کر دیں ہیں۔

اسکے علاوہ آئی ٹیسٹنگ سنٹر بھی بنا دیا گیاہے ۔ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے طریقہ کار کو آہستہ آہستہ مختلف طریقوں سے کیا جائے گا۔ 27نومبر سے نئے طریقہ کا رکے مطابق ہی لائسنس کی تجدید ہوگی ۔ 30اکتوبر سے ڈرائیونگ لائسنس کھو جانے کی صورت میں آن لائن دیا جائے گا۔ ڈرائیور کا تجرباتی سرٹیفیکٹ آن لائن ہی وصول کیا جائیگا ۔لائسنس تجدید کے لیئے فراہم کی جانے والی سروسز کو مختلف طریقوں س