ریاض شہر میں ایک سال کے دوران ٹریفک قوانین کی 2.7ملین خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں گئیں

پیر 10 اکتوبر 2016 10:02

ریاض شہر میں ایک سال کے دوران ٹریفک قوانین کی 2.7ملین خلاف ورزیاں ریکارڈ ..

ریاض : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء):محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سعودی دارلحکومت ریاض میں ایک سال کے دوران تقریباََ2.7ملین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں گئیں ۔ ایک اندازے کے مطابق ریاض شہر کی آبادی 6ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔ اتنی ہی آبادی کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں اضافہ ہو اہے ۔ ریاض میں کاروں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ٹریفک حادثات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیاں خریص روڈ ، ریاض کے مشرقی حصے ، الروباء روڈ ، سعود بن عبدالعزیز روڈ ، العلیاء روڈ ، کنگ عبدالعزیز روڈ اور رنگ روڈ پر دیکھنے میں آئیں ۔پچھلے سال اکتوبر کے آخر تک 2,309,470ٹریفک کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں گئیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو تا ہے۔ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طر ف ٹریفک کے قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا جارہے ۔