سری نگر: پامپور کے علاقے میں مسلح افراد اور بھارتی فورسز میں جھڑپیں جاری ، ایک بھارتی فوجی زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 10 اکتوبر 2016 10:01

سری نگر: پامپور کے علاقے میں مسلح افراد اور بھارتی فورسز میں جھڑپیں ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں پامپور کے علاقے میں مسلح افراد اور بھارتی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 حملہ آور عمارت میں موجود ہیں اور بھارتی فورسز اور حملہ آوروں میں‌مقابلی جاری ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں سے مقابلے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے سرکاری عمارت میں موجود 2 مسلح افراد کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقےپامپور میں سرکاری ادارے پر 20 فروری کو بھی حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :