دبئی: دبئی پارکس اینڈ ریزارٹ تک سڑکوں کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 08:52

دبئی: دبئی پارکس اینڈ ریزارٹ تک سڑکوں کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل اور چئیرمین ایگزیگٹو ڈائریکٹر آرٹی اے مطار الطیار نے دبئی پارکس اینڈ ریزارٹس منصوبے کے مکمل ہونے کا باقاعدہ اعلا ن کر دیا ۔ دبئی پارکس اینڈ ریزارٹ منصوبے پر تقریباََ250ملین درہم لاگت آئی ہے ۔ مطار الطیار کا کہناتھا کہ دبئی پارکس اینڈ ریزارٹ کے لیے بنائے جانے والے پلوں کو اکتوبر کے آخر میں ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے میں دبئی پارک سے ملحقہ ایگزٹ اور انٹری پوائینٹس ہیں۔دبئی پارکس اینڈ ریزارٹ کو جانے والے راسطے پر 1000میٹر لمبا ایگزٹ پوائینٹ بنایا گیاہے ۔ دبئی جانے والے راسطے کو شیخ زید روڈ کے ساتھ منسلک کیا گیاہے ۔جس سے شیخ زید روڈ کی لمبائی 16کلومیٹر تک ہو گئی ہے ۔ دبئی پارکس میں پہنچنے کے بعد سیاح ہالی ووڈ پارک ، بالی ووڈ پارک، لیگو لینڈ اور متعدد نئی سیاحت کی غرض سے تعمیر کی جانے والے پارکس کو دیکھ سکیں گے۔