"ایمرجنگ مارکیٹس" نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قراد دیدیا

ایمرجنگ مارکیٹ کا ایوارڈ احسن اقبال کی جگہ پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایوارڈ وصول کیا

اتوار 9 اکتوبر 2016 19:17

"ایمرجنگ مارکیٹس" نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) بین الاقوامی ادارے "ایمرجنگ مارکیٹس" نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قراد دیدیا۔وزارت ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق بین الاقوامی ادارے "ایمرجنگ مارکیٹس" نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قراد دیدیا ہے ۔

"ایمرجنگ مارکیٹس" ورلڈ بنک اور اور آئی ایم ایف کا نمائندہ تحقیقی اور اشاعتی ادارہ ہے۔پاکستان کو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لئے بہترین پرکشش ملک قرار دیا گیا۔پاکستان کو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے شعبے میں توانائی اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کی کامیاب سرمایہ کاری پر قرار دیا گیا۔یہ ایوارڈ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری، ایل این جی پائپ لائن، لاہور تا کراچی ریلوے، ملک میں توانائی کے حل کی بہترین منصوبہ بندی، اور انڈسٹریل زونز کے قیام کے منصوبوں کی بدولت دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایمرجنگ مارکیٹ کے ایوارڈ کی وصولی کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو مدعو کیا گیا۔ایوارڈ کی تقریب واشنگٹن امریکہ میں گزشتہ رات منعقد ہوئی۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی جگہ پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایوارڈ وصول کیا۔