مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ٗاسحاق ڈار امریکہ نہیں جائینگے ٗبہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی وصول کرینگے

اتوار 9 اکتوبر 2016 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اسحاق ڈار کی بجائے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی وصول کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی، کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس کے باعث یہ ایوارڈ وصول کرنے امریکا نہیں جاسکے۔ان کی جانب سے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی ایوارڈ وصول کریں گے۔یاد رہے کہ دنیا کی ترقیاتی بینک کے اجلاسوں کا ریکارڈ رکھنے والے نیوز پیپر ایمرجنگ مارکیٹس نے بہترین اقتصادی کارکردگی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو 2016 کیلئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دے دیا۔