ہیلری ماضی میں جنگجو تنظیموں کی معاون تھیں، وکی لیکس کا انکشاف

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 12:03

ہیلری ماضی میں جنگجو تنظیموں کی معاون تھیں، وکی لیکس کا انکشاف

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔08 اکتوبر۔2016ء) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہیلری کلنٹن کی نئی 2 ہزار کے قریب ای میلز میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہلیری کلنٹن اس بات کی تردید کرتی رہیں کہ وہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ، رقم یا امداد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔

ادھر ری پبلکن ارکان کا کہنا تھا کہ ہلیری اس سارے معاملے میں جھوٹ بولتی رہی ہیں، جیسا کہ وہ اس سے قبل بیشتر معاملات میں حلف لینے کے باوجود جھوٹ بولتی آئی ہیں۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ہم نے ہلیری کلنٹن کی1700 ای میلز جاری کی ہیں، جو صرف اور صرف لیبیا کے حوالے سے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ای میلز سے واضح ہوتا ہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا۔

اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔جولین اسانج کے مطابق ہلیری نے اس حوالے سے حلف لینے کے باجود جھوٹ سے کام لیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بننا چاہئے

متعلقہ عنوان :