ناروے کی وزیر اعظم بحث کےد وران پارلیمنٹ میں ہی پوکیمون گو کھیلنے لگیں
امین اکبر جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:53
پوکیمون گو نے ساری دنیا کو کس طرح اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے ، اسکا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ناروے کی وزیر اعظم پارلیمنٹ میں بحث کےدوران بھی سمارٹ فون میں پوکیمون گو گیم کھول کر چیک کرنے لگی لیکن اُن کی یہ حرکت کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔ وزیر اعظم ارنا سولبرگ کا پوکیمون گو سےلگاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے رپورٹروں کو بتایا تھا کہ سلواکیہ کے دورے کے دوران وہ 10 کلومیٹر تک پوکیمون گو میں انڈے سیں گی۔
(جاری ہے)
ناورے کے اخبار نے وزیر اعظم کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں وہ موبائل پر پوکیمون گو کی سکرین دیکھ رہی ہیں مگر لگتا ہے کہ اُن کے فون کے ساتھ کچھ جی پی ایس کا مسئلہ ہے۔جس وقت وزیر اعظم پوکیمون گو چیک رہی تھی اس وقت پارلیمنٹ میں ٹرینی سکی گرانڈ بات کر رہی تھی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اگست میں ٹرینی بھی پارلیمنٹ میں پوکیمون گوگیم کھیلتے ہوئے پکڑی جا چکی ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ٹی وی کو بتایا کہ ٹرینی اس کے پوکیمون گو گیم دیکھنے پر خوش ہوئی ہوگی اس کے جواب میں ٹرینی نے ٹوئٹ کیا کہ ہم خواتین ایک وقت میں دو دو کام کر سکتیں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.