کوئٹہ، صوبائی وزراء نو کی ہزارہ ٹاؤن آمد
بس فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق خواتین کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے معتبرین سے تعزیت کا اظہار
جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:12
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) صوبائی وزراء نواب محمد خان شاہوانی، شیخ جعفر خان مندوخیل، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، وزریراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز آغا نواب شاہ، سردار نجیب سنجرانی ،ملک ظاہر کاکڑ، اعجاز سنجرانی اور علاؤ الدین کاکڑ جمعرات کے روز ہزارہ ٹاؤن گئے جہاں انہوں نے بس فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے معتبرین سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری صوبائی کابینہ حکومت اور عوام کی جانب سے یک جہتی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
رکن صوبائی اسمبلی سید رضا آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزراء نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے کی روایات اور اسلامی اقدار کے منافی قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہزارہ برادری اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جو عناصر دہشت گردی کی گھناؤنی کاروائیوں میں ملوث ہیں وہ ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں ۔(جاری ہے)
حکومت ان عناصر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہزارہ برادری کے معتبرین نے یک جہتی اور ہمدردی کے اظہار پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.