Live Updates

چوروں اورلٹیروں سے نجات کیلئے قربانی دیناپڑیگی،30نومبرکے بعدحکومت نہیں چلنے دیں گے ،عمران خان

نوازشریف اپنے آپ کوبچانے کیلئے فوج کوبدنام کررہے ہیں ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ چوروں اورلٹیروں سے نجات کیلئے قربانی دیناپڑیگی،30نومبرکے بعدحکومت نہیں چلنے دیں گے ،نوازشریف اپنے آپ کوبچانے کیلئے فوج کوبدنام کررہے ہیں ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے اب یقین ہوگیاہے کہ نوازشریف ملک کوتباہ کررہے ہیں آج ثابت ہوگیاہے کہ مشترکہ اجلاس ایک ڈرامہ تھا۔

نوازشریف اپنی چوری کوچھپانے کیلئے فوج کوبدنام کررہے ہیں ،وہ خودسامنے نہیں آتاپرویزرشیدکوآگے کردیتاہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ لوگوں کاٹولہ نوازشریف کے ساتھ ہے جس نے کرپشن نہیں کی وہ ہمارے ساتھ ہے ۔فضل الرحمن اسلام کوبیچ کرکرپشن کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کاپیسہ ،کاروباراوربچے ملک سے باہرہیں ،اس کی ملک سے کیامحبت ہے ،نوازشریف سے کبھی ہاتھ نہیں ملاوٴں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شیخ رشیددلیرآدمی ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی نہیں چاہتاکہ نوازشریف پکڑے جائیں ،سب ڈرے ہوئے ہیں ،اسلام آبادکے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ باہرنکلیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف ،زرداری اورایم کیوایم پولیس کی مدداورخوف ختم کرکے انتخابا ت جیت کردکھائیں ۔انہوں نے کہاکہ چالیس سال قبل جوپاکستان خطے میں سب سے آگے تھاآج وہ سب سے پیچھے ہے ،آج ہم کرپٹ مافیاکی وجہ سے افریقہ کے ممالک سے بھی پیچھے چلے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے میرانظریہ کنٹرول کرتاہے ،مجھے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا،مجھے کسی فون کال کی ضرورت نہیں ،پرویزرشیددرباری آدمی ہیں ،نوازشریف ی مرضی کے بغیرنہیں چلتے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :