انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،شہبازشریف
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:48
لاہور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ راولپنڈی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اورعوام کو ڈینگی کے مرض سے بچانے کیلئے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے جو انسانی بس میں ہے۔اِن ڈوراور آوٴٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے تمام اقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔
ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے اور ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے او ر محکمے متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر عملدر آمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے مرض کے تدارک کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے اجتماعی کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کو فعال انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے۔متعلقہ اداروں کو عوام کو ڈینگی کے مرض سے بچانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے ۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔ متعلقہ اداروں کو گزشتہ برسوں کی طرح جذبے اور محنت سے کام کرنا ہے ۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں اور انسداد ڈینگی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے بھرپورمہم چلائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی کے مرض کے روک تھام کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.