امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینیئرز پاکستان برانچ کے زیر اہتمام سیمینار ، ملک کی مستحکم ترقی کیلئے حفاظت ، صحت اور ماحول کے قوانین پر اظہار خیال کیا گیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:48

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینیئرز پاکستان برانچ کے زیر اہتمام گذشتہ روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک سیمینار منعقد ہوا ۔سیمینار کا عنوان ملک کی مستحکم ترقی کیلئے حفاظت ، صحت او موحول کے قوانین کا جائز لیکر انہیں پاکستان کے وژن اور ملینیئم گول کے اہداف کے مطابق کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سیمینار کے شرکاء میں ماہرین، حکومتی اور نجی محکمو ں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندگان شامل تھے، جن میں سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی، ڈائریکٹر جنرل معدنیات، ڈائریکٹر سیفٹی نیسکام، سول ایوی ایشن، جنرل مینجر پی آئی اے سیفٹی، ڈائریکٹر سیفٹی پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ، ڈائریکٹر سیفٹی اور ماحولیات ڈبلیو ڈبلیو ایف، ڈین فیکلٹی آف ماحولیات اور ڈائریکٹر ایڈوائزری کونسل نے اس سیمینار میں حصہ لیا، سیمینار کے شرکاء نے مختلف تجاویز بھی دیں،اور ملک کی مستحکم ترقی کیلئے حفاظت ، صحت اور ماحول کے قوانین پر اظہار خیال کیا گیا، سیمینار کے اختتام پر سیکرٹری ماحولیات تبدیلی نے سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

متعلقہ عنوان :