لاہور پولیس کی کارکردگی ،76گینگز کے188ملزمان گرفتار،207مقدمات ٹریس ،98 لاکھ سے زائدرقم برآمد
655اشتہاری و عدالتی مفروران گرفتار،ون ویلنگ ، پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ ، منشیات، قمار بازی ،گداگری، پرائس کنٹرول،قحبہ خانہ ،پرائس کنٹرول اورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرمقدمات درج، ملزمان گرفتار
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:43
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ ستمبر کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کے188ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے207مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریبا98لاکھ سے زائد ہے۔اسی طرح ستمبر میں مجموعی طور پر128اشتہاری اور527عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت دی تھیں کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ ستمبرکے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے188ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف207مقدمات ٹریس ہوئے اور128اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے26،Bکیٹیگری کے102اور527عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے14اور Bکیٹیگری کے513شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.