Live Updates

عمران خان تشدد کی پالیسی پر گامزن ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں،انہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:40

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تشدد کی پالیسی پر گامزن ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، ملکی قومی مفاد میں انہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی جبکہ انہوں نے اس کا بائیکاٹ کر دیا، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک اہم ترین فورم ہے جہاں مسائل کے حل کے لیے ہم سب کو بات کرنی چاہیے اورکسی پر بھی بغیر شواہد کے الزامات نہیں لگانے چاہییں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت انتشار نہیں بلکہ باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان تحریک انصاف اخلاقیات پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کرپشن پر پاکستان مسلم لیگ ن کو درس نہ دے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آ کر اپنے ووٹرز کے مینڈیٹ سے انحراف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حالیہ مشترکہ اجلاس میں پوری توجہ مسئلہ کشمیر پر ہی ہونی چاہیے تھی بہرحال پارلیمنٹ اختلاف رائے کی جگہ ہے جہاں ہر کسی کی اپنی رائے ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ پوری دنیا کے ایوانوں میں اختلاف رائے اور ہنگامے ہوتے رہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے یہ پوچھا جانا چاہیے کہ انہوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان اور انتشار کی پالیسی کیوں اپنائی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں حالنکہ انہیں چاہیے کہ سپریم کورٹ میں جہاں ان کی رٹ منظور ہوگئی ہے جائیں اور لگائے جانے والے الزامات کو ثابت کریں، سڑکوں پر نکلنے اور دھرنے دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے، خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوری مزاج رکھنے والی جماعت نہیں اور وہ نریندر مودی کی اسلام آباد کو بند کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات