انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:شہبازشریف
متعلقہ ادارے متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں،وزیراعلیٰ کی صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو ہدایات
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:33
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ راولپنڈی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اورعوام کو ڈینگی کے مرض سے بچانے کیلئے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے جو انسانی بس میں ہے۔اِن ڈوراور آوٴٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے تمام اقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔
ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے اور ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے او ر محکمے متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر عملدر آمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے مرض کے تدارک کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے اجتماعی کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کو فعال انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے۔متعلقہ اداروں کو عوام کو ڈینگی کے مرض سے بچانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے ۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔ متعلقہ اداروں کو گزشتہ برسوں کی طرح جذبے اور محنت سے کام کرنا ہے ۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں اور انسداد ڈینگی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے بھرپورمہم چلائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی کے مرض کے روک تھام کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.