محکمہ اینٹی کرپشن حکومت سندھ کے ہاتھوں گرفتار 17 گریڈ کے افسرکے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

150 سرکاری نوکریوں کو فروخت کیا۔ سرکاری نوکریاں 2 سے 15 لاکھ میں فروخت کی اور یہ کام وہ دو سال سے کر رہا تھا، غلام شبیر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:26

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن حکومت سندھ کے ہاتھوں حیدر آباد سے گرفتار 17 گریڈ کے افسر غلام شبیر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں،انہوں نے150 سرکاری نوکریوں کو فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے ہاتھوں تین روز قبل حیدر آباد سے گرفتار 17 گریڈ کے افسر غلام شبیر نے سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ اس نے 150 سرکاری نوکریوں کو فروخت کیا۔ سرکاری نوکریاں 2 سے 15 لاکھ میں فروخت کی اور یہ کام وہ دو سال سے کر رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ حیدر آباد عرفان مختار کے مطابق غلام شبیر نے اپنے ساتھیوں کے ناموں سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ غلام شبیر کا تمام سرکاری ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ آفس سپریڈنٹ غلام شبیر گریڈ17 میں ڈی سی آفس حیدر آباد میں تعینات تھا۔

متعلقہ عنوان :