عزیز آباد میں گھر کے ٹینک سے ملنے والے اسلحے کی تحقیقات جاری ہیں،ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک

ٹینک میں برآمدہ اسلحہ سے بھی زیادہ اسلحہ چھپایا جاسکتا تھا کیونکہ ٹینک کی اونچائی 12 فٹ تھی جو مکان کی اونچائی سے زیادہ ہے یہ حساس معاملہ ہے، جس میں وقت لگے گا تاہم اسلحہ میں ملوث افراد کے نام سامنے آئیں گے تو کوئی تفریق نہیں کریں گے، میڈیا سے بات چیت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک نے کہا ہے کہ عزیز آباد میں گھر کے ٹینک سے ملنے والے اسلحے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ٹینک میں برآمدہ اسلحہ سے بھی زیادہ اسلحہ چھپایا جاسکتا تھا کیونکہ ٹینک کی اونچائی 12 فٹ تھی جو مکان کی اونچائی سے زیادہ ہے۔ یہ حساس معاملہ ہے، جس میں وقت لگے گا تاہم اسلحہ میں ملوث افراد کے نام سامنے آئیں گے تو کوئی تفریق نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار لاڑک نے کہا کہ پانی کے ٹینک سے برآمد ہونے والے اسلحہ سے بھی زیادہ اسلحہ چھپایا جاسکتا تھا کیونکہ ٹینک کی اونچائی 12 فٹ تھی جو کہ مکان کی اونچائی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، اس کے بل نکلوالئے گئے ہیں۔ ایک سوال پر ذوالفقار لاڑک نے کہا کہ پولیس کو اطلاعات تھیں کہ گھر میں اسلحہ موجود ہے جس پر کارروائی کی گئی تاہم یہ پتہ نہیں کہ گھر میں اسلحہ کب سے چھپایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ اسلحہ بارودی تھا جس کو محفوظ کرنے کی صلاحیت پولیس کے پاس نہیں تھی جو کہ پاک فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔