بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا ایک اور دھماکہ خیز ویڈیو بیان سامنے آ گیا، کراچی کے عوام کو ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ سے استعفی لینے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:16

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا ایک اور دھماکہ خیز ویڈیو بیان سامنے آ ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا ایک اور دھماکہ خیز ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ کے بعد بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی نشستوں سے استعفی دے دیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ استعفی نہیں دیتے تو پھر یاد رکھیں کہ ان کے چاہنے والے جنوبی افریقہ میں بھی ہیں۔

اگر ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ استعفی نہیں دیتے تو پھر کراچی کے عوام کو ہدایت کرتا ہوں کہ ان سے استعفی لیں۔ ڈیڑھ ماہ سے خاموش تھا لیکن بدتمیزی کی کوئی حد ہوتی ہے۔ جلد ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹیوں کا اعلان کروں گا۔ ایم کیو ایم کے کارکن ندیم نصرت کے علاوہ کسی سے رابطہ نہ کریں۔