قبضہ گروپ کو پتہ ہے اگر حکومت سے اترے تو سیدھا جیل جائیں گے’شیخ رشید

نواز شریف مودی اور کلبھوشن کا نام لینے سے ڈرتے ہیں،ہمارے حکمران بھارت سے تجارت کرنے کا ہی سوچتے ہیں‘گفتگو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف مودی اور کلبھوشن کا نام لینے سے ڈرتے ہیں،ہمارے حکمران بھارت سے تجارت کرنے کا ہی سوچتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ30اکتوبر کو اتنے لوگ جمع ہوں گے کہ سب پریشان ہو جائیں گے،ہم ٹرینیں ، جہاز اور آئل ٹینکرز کو روک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چور مچائے شور والا کھیل کھیلا جا رہا ہے نواز شریف مجھ سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کر سکتے ،قبضہ گروپ کو پتہ ہے اگر حکومت سے اترے تو سیدھا جیل جائیں گے۔