عمران خان کے آصف زرداری کیخلاف متنازع بیان کے بعد دونوں جماعتوں کے، گرما گرم بیانات کا تبادلہ اور لفظی جنگ شروع ،، توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن ) سے ہٹا کر ایک دوسرے کی طرف کردیا
مراد سعید نے آصف زرداری کو پاگل قرار دیدیا ‘ پیپلزپارٹی کے رہنما صابر بلوچ کو دوران ٹی وی پروگرام بار بار دھمکیاں
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان کے بعد دونوں پارٹیز کے رہنماؤں کے درمیان گرما گرم بیانات کاتبادلہ اور لفظی جنگ شروع ہو گئی ، توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن ) سے ہٹا کر ایک دوسرے کی طرف کردیا ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے آصف زرداری کو پاگل قرار دے دیا جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ تو پروگرام کے دوران بار بار دھمکی دیتے رہے کہ وہ ان کے سامنے ہوتو وہ ان کو نہیں چھوڑتے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما صابر بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے پر الزامات لگتے رہتے ہیں مگر عمران خان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی پارٹی کے لیڈر کے بارے میں ایسی بات کریں ۔(جاری ہے)
وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ آصف زرداری ڈکلیئرپاگل ہے اور اس کے پاگل ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے ۔
پاکستان مین جب کرپشن کی بات ہوتی ہے تو آصف زرداری کا نام اپنے آپ لوگوں کی زبان پر آجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے چور، قاتل اور لٹیرے ہیں ،یہ کرپشن کے خلاف بات نہیں کرسکتے۔مراد سعید پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما کو مبینہ طور پر بار بار دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر صابر بلوچ ان کے سامنے ہوتے تو وہ ان کو نہیں چھوڑتے ۔ پروگرام میں صابر بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے پر الزامات لگتے رہتے ہیں مگر عمران خان کو اس طرح کسی پارٹی کے لیڈر کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی ۔ عمران خان کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ کس وقت کیا بات کرنی چاہیے ۔ وہ ایک پاگل آدمی ہے اس کی پارٹی کے سینئر افراد کو انہیں سمجھانا چاہیے تھا کہ کسی پارٹی کے لیڈر کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.