سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم‘صحت ‘پانی‘مواصلات سمیت دیگر شعبوں کے .6 91ارب روپے مالیت کے10 منصو بو ں کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا کے 10 ارب کے پیور ہائی لیول کینال توسیعی اورکراچی میں 24 ارب 60 کروڑ کے گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم سمیت 84 ارب روپے کی لاگت کے4 منصوبے ایکنک کو بھجوادیئے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی ) نے .6 91ارب روپے مالیت کے تعلیم،صحت ،پانی،مواصلات سمیت دیگر شعبوں کے دس منصو بو ں کی منظوری دے دی، 84 ارب روپے کی لاگت کے چار منصوبے ایکنک کو بھجوائے گئے ہیں،خیبر پختونخوا کا 10 ارب کی لاگت کا پیور ہائی لیول کینال کاتوسیعی منصوبہ ایکنک کوبھجوا دیا گیا،کراچی میں گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 24 ارب 60 کروڑ کا منصوبہ ایکنک کوبھجوا دیا گیا۔

جمعرات کو سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 303 ملین کی لاگت سے انڈس واٹر کے کمشنر کے آفس کی صلاحیت بڑھانے کے لئے منصو بے کی منظوری دے گئی۔ خیبر پختونخوا کا 10 بلین کی لاگت کا پیور ہائی لیول کینال کی ایکسٹینشن کا منصوبہ ایکنک کو بجھوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 24 ارب 60 کروڑ کا منصوبہ اکنیک کو بجھوا دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے لئے 1253 ملین کا پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔اجلاس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی اپ گریڈیشن کے لئے 2561ملین روپے کا منصوبہ منظورکیا گیا۔حویلیاں میں ہزارہ یونیورسٹی کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے 819 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظورکیا گیا۔ سی ڈی ڈبلیو کے اجلاس میں دس منصوبے منظور کئے گئے۔

جن کی لاگت.6 91ارب ہے۔ دس میں سے چار منصوبے 84 بلین کی لاگت کے اکنیک کو بجھوائے گئے ہیں ۔ اجلاس میں ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کی تعمیر کا 5332 ملین کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ۔آزاد کشمیر میں 150 بیڈوں کے ہسپتال کی تعمیر کا 1665 ملین کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔ شہریوں کے لئے 212 ملین روپے کی لاگت کا فیڈ بیک مانٹرنگ پروگرام کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔