Live Updates

تحریک انصاف ایک طرف پٹیشن دائر ،دوسری طرف اسلام آباد بند کرنے کی بات کر رہی ہے،عمران خان بتائیں کونسا ایسا ادارہ ہے جس نے اپنا کام نہیں کیا،وہ بتائیں سپریم کورٹ نے ان کو کیا جواب دیا ، وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ، آئی سی ٹی جے نے تسلیم کیا کہ ان کی خبر درست نہیں ، ہم نے آئی سی ٹی جے کو خط لکھ کر غلطیاں درست کرائیں،تحریک انصاف کے کارکنان ویب سائٹ دیکھیں اور فیصلہ کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں محمد زبیر ، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں محمد زبیر ، دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک طرف پٹیشن دائر کررہی ہے اور دوسری طرف اسلام آباد بند کرنے کی بات کر رہی ہے،عمران خان بتائیں کونسا ایسا ادارہ ہے جس نے اپنا کام نہیں کیا،خان صاحب سے پوچھا جائے سپریم کورٹ نے انہیں کیا جواب دیا ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے آئی سی ٹی جے نے تسلیم کیا کہ ان کی خبر درست نہیں ہے ہم نے آئی سی ٹی جے کو خط لکھا پھر انہوں نے اپنی غلطیاں درست کیں،تحریک انصاف کے کارکنان ویب سائٹ دیکھیں اور فیصلہ کریں۔

وہ جمعرات کو یہاں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔وزیرمملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے پانامہ سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے،پی ٹی آئی ایک طرف سپریم کورٹ میں ہے اور دوسری طرف 30اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بتائے کس ادارے نے پانامہ دستاویز پر اپناکام نہیں کیا۔محمد زبیر نے کہا کہ ہم پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے ہمارے ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیتے،ہر روز اداروں کی تضحیک کرنا انتہائی نامناسب ہے،عمران خان بتائیں کہ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نے کیا کرنا تھا اور کیا نہیں۔

دانیال عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن آئی سی آئی جی کی ویب سائٹ دیکھیں اس کے بعد عمران خان کے دعوؤں کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے اپنی ویب سائٹ سے وزیراعظم کا نام نکال دیا،ہم نے آئی سی آئی جے کو خط لکھا تھا کہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا پہلا ٹائیٹل ’’ آن پاکستان تھا‘‘ معاملے کو سنسنی خیز بنانے کیلئے اسے لیکس کا نام دیا گیا۔انہون نے کہا کہ یہ مواد ادھر ادھر سے اکٹھا کیا گیا پھر تو یہ عام خبر ہوئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات