قاضی عبدالوحید صدیقی کا آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان
پرویز مشرف واحد لیڈر ہے جس پر کرپشن کا الزام نہیں ، مشرف کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں ، ان پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہو سکتا ، 2013ء کے انتخابات میں صادق اور امین کو الیکشن سے باہر کر کے ملک کرپٹ اور چوروں کے حوالے کر دیا گیا ، سب جانتے ہیں پارلیمنٹ میں بیٹھے نمائندگان کتنے صادق اور امین ہیں ، ملک کوصرف پرویز مشرف بچا سکتا ہے ، عدالتوں میں زیر التواء مقدمات میں پرویز مشرف کا دفاع کر کے ثابت کروں گا کہ وہ غدار نہیں وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج جسٹس (ر) قاضی عبدالوحید صدیقی کا اے پی ایم ایل رہنماؤں ڈاکٹر امجد اور سیدہ فردوس کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج جسٹس (ر) قاضی عبدالوحید صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف واحد لیڈر ہے جس پر کرپشن کا الزام نہیں ، آل پاکستان مسلم لیگ ملک کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ، دھرتی ماں کی حیثیت رکھتی ہے ، جس جنرل نے دو جنگیں لڑی ہوں اور آرمی چیف و ملک کا سربراہ رہ چکا ہو وہ اپنی ماں کا غدار کیسے ہو سکتا ہے ، پرویز مشرف کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں ، ان پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہو سکتا ، 2013ء کے انتخابات میں صادق اور امین کو الیکشن سے باہر کر کے ملک کرپٹ اور چوروں کے حوالے کر دیا گیا ، سب جانتے ہیں پارلیمنٹ میں بیٹھے نمائندگان کتنے صادق اور امین ہیں ، ملک کو کوئی بچا سکتا ہے تو وہ پرویز مشرف ہے جس نے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگایا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.