Live Updates

مسلم لیگ (ن) اور عمران خان دونوں گھبراہٹ میں ہیں ، وزراء حکومت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بیانات پرردعمل

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور عمران خان دونوں گھبراہٹ میں ہیں جبکہ وزراء حکومت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بیانات پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عبدالحکیم بلوچ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزراء حکومت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف گھبراہٹ میں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات