عزیز آباد کے مکان سے ملنے والا اسلحہ گزشتہ برس چھپایا گیا، واٹر ٹینک کی صورت میں مکان کے اندر ایک مکمل اسلحہ ڈپو بنایا گیا تھا: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:50

عزیز آباد کے مکان سے ملنے والا اسلحہ گزشتہ برس چھپایا گیا، واٹر ٹینک ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عزیز آباد کے مکان سے ملنے والا اسلحہ گزشتہ برس چھپایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع ایک گھر سے ملنے والے اسلحے کے حوالے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جس گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے کہ وہاں پانی کے ٹینک کی صورت میں ایک مکمل اسلحہ ڈپو بنایا گیا تھا۔

اسلحے کو گزشتہ برس اس گھر میں 2015 کی تاریخ کی اخباروں میں لپیٹ کر چھپایا گیا تھا۔ اسلحہ ڈپو میں وینٹی لیشن کا باقائدہ نظام رکھا گیا تھا تاکہ اسلحے کو زنگ نہ لگ سکے۔ برآمد ہونے والا اسلحہ باقائدہ جنگی ساز و سامان ہے۔ آئی جی سندھ نے بتایا ہے کہ مالک مکان کی تلاش جاری ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :