Live Updates

عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکا ٹ بھارت نوازی اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے‘اے پی سی کے موقع پر پاگل خان نتھیا گلی میں سیر و تفریح کر رہے تھے جو ان کی ذہنی پستی اور سیاسی نا بالغ ہونے کا ثبوت ہے‘پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے

نائب صدر یوتھ ونگ لاہور ڈویژن سلومی رانا کا بیان

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی نائب صدر سلومی رانا نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکا ٹ بھارت نوازی اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔اے پی سی کے موقع پر پاگل خان نتھیا گلی میں سیر و تفریح کر رہے تھے جو ان کی ذہنی پستی اور سیاسی نا بالغ ہونے کا ثبوت ہے۔

ان کار ویہ ہمیشہ جمہوری اداروں کے خلاف رہا ہے،جس پارلیمنٹ کے وہ ممبر ہیں اسی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اگر وہ پارلیمنٹ کو نہیں مانتے تو پھر اس کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں نہیں دے دیتے۔اپنے ایک بیان میں سلومی رانا نے کہا کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے جنگی جنون کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے اراکین کی رائے اور تجاویز حاصل کرنے کیلئے بلایا گیا تھا، لیکن اجلاس کا بائیکاٹ کرکے عمران خان نے اپنی ذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ تیار ہے،دہشتگردی کے ساتھ مسئلہ کشمیر حکومت کا اولین ایجنڈا ہے ،حکومت اور فوج تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے یکجا ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے ساتھ کھڑے ہونا محب وطن قوموں کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہپاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات