Live Updates

عمران خان کا نام یو ٹرن خان ہو نا چا ہیے کیونکہ یہ روزا نہ بات کر تا ہے اور روزا نہ ہی مکر جا تا ہے‘ اس کے تمام ڈرا مے بھا رتی سر کار مودی کے ڈرا موں کی طرح فلاپ ہو گئے‘ پا گل خان الٹی سیدھی با تیں کر کے اب قوم کو بیو قوف نہیں بنا سکتا

وزیر قا نون پنجاب را نا ثناء ﷲ خا ں کی صحا فیوں سے بات چیت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:25

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) صو با ئی وزیر قا نون را نا ثناء ﷲ خا ں نے کہا ہے کہ عمران خان کا نا م یو ٹرن خان ہو نا چا ہیے کیونکہ یہ روزا نہ بات کر تا ہے اور روزا نہ ہی مکر جا تا ہے اس کے تمام ڈرا مے بھا ر تی سر کار مودی کے ڈرا موں کی طرح فلاپ ہو گئے پا گل خان الٹی سیدھی با تیں کر کے اب قوم کو بیو قوف نہیں بنا سکتا پی ٹی آئی والے اب سمجھ جا ئیں عمران خان کی جگہ اب لا ہور کے پا گل خا نے میں ہے اپنے ان کے علاج پر اٹھنے وا لے تما اخراجات اپنی جیب سے ادا کر نے کے لیے تیار ہوں عمران خان نے مشترکہ اجلاس میں شر کت نہ کر کے کشمیریوں کے خون سے غداری کی اور مودی کے ایجنڈے کو تقوعیت دی اسلام آباد پا کستان کا دارالحکو مت ہے وہاں دنیا کے ایمبیسیڈر رہتے ہیں کسی کو اب گڑ بڑ کر نے کی اجازت نہیں دیں گے وہ گز شتہ روز صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جس وزیر اعظم میاں نواز شریف کشمیر یوں کا مقد مہ پوری دنیا میں پیش کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی مگر اس کے برعکس جس طرح پی ٹی آئی کے چیئر مین کشمیر یوں کے خون سے غداری کر رہے ہیں اس کی بھی مثال نہیں ملتی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات