رواں سال 4لاکھ 60ہزار سے زائد چینی سیاحوں نے کمبوڈیا کے آثارقدیمہ پارک کی سیاحت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:24

فنوم پنہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) رواں سال کے پہلے 9ماہ میں 4لاکھ 60ہزار سے زائد چینی سیاحوں نے کمبوڈیا کے آنگ کور آثارقدیمہ پارک کی سیاحت کی ۔کمبوڈین حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت پارک کی سیاحت کے لئے 29.4 فیصد سے زائدچینی شہریوں نے یہاں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

رواں سال جنوری تا ستمبر تک قدیم مقام کو دیکھنے کے لئے سب سے زیادہ سیاح چینی سیاح یہاں پہنچے جبکہ دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا اور تیسرے نمبر پر امریکی شہریوں نے یہاں کا دورہ کیا۔

182965جنوبی کورین جبکہ 111819امریکی شہریوں نے پارک کی سیاحت کی ۔اسی عرصہ میں 167ممالک کے 1.56ملین غیر ملکی شہریوں کو پارک کے آثارقدیمہ دیکھنے کے لئے خیر مقدم کیا گیا جس سے 44.4ملین ڈالرز کے ٹکٹس بھی فروخت ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :