امیر جماعت اہل سنت کراچی علامہ شاہ تراب الحق قادری طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) امیر جماعت اہل سنت کراچی حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری طویل علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال فرماگئے وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ،آپ عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور روحانی سلسلہ طریقت میں قادری،رضوی سلسلے سے تعلق رکھتے تھے ،آپ مفتی اعظم ہند مصطفی رضا خان کے خلیفہ قاری مصلح الدین صدیقی کے داماد اور خلیفہ تھے ،رکن قومی اسمبلی اور بلدیہ کراچی کے کونسل اور تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

(جاری ہے)

آپ بلند پایۂ خطیب اور مقررتھے،آپ نے اسلامک اور روحانی موضوعات پر کئی کتابیں تصانیف کی اور بے شمار دینی اور سماجی اداروں اور مساجد،مدارس کے سرپرست تھے ۔آپ نے تین صاحبزادوں ،پانچ صاحبزادیوں سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مریدوں ،شاگردوں اور عقیدت مندوں کوسوگوارچھوڑا۔آپ کی اہلیہ کا ایک سال قبل ہی انتقال ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :